ہسپتالوں کی نجکاری،محکمہ صحت کے ملازمین پر تشدد کیخلاف ہڑتال
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہسپتالوں کی مجوزہ نجکاری اور لاہور میں محکمہ صحت کے ملازمین پر تشدد کے خلاف او پی ڈی بند۔۔۔
ڈاکٹرز و عملہ کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، ڈاکٹر اور ملازمین ایک دوسرے پر نوٹ بھی نچھاور کرتے رہے جبکہ ہڑتا ل کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا،آؤٹ ڈور بند جبکہ ایمرجنسی معمول کے مطابق کام کرتی رہی ، دوسری جانب ڈاکٹرز و عملے نے اپنے مطالبہ کے حق میں احتجاج کے دوران حکومت سے فوری نوٹس لے کر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔