معاشی استحکام کے حکومتی دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں:ملک حسن اسلم

معاشی استحکام کے حکومتی دعوؤں میں  کوئی حقیقت نہیں:ملک حسن اسلم

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی رکن پی ٹی آئی کے رہنما ملک حسن اسلم اعوان نے کہا ہے کہ۔۔۔

عوام کو سبز باغ دکھانا ن لیگ کا شیوہ ہے وطن عزیز معاشی استحکام کے حکومتی دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں ، آنیوالا بجٹ حکمرانوں تمام دلفریب اعلانات کی قلعی کھول دے گا میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت کے خوشنما اعلانات اور دلفریب دعووں کے بر عکس وطن عزیز میں مہنگائی کی شرح کم نہیں ہوئی البتہ عوام کی قوت خرید میں کمی واقع ہوئی۔ حکمران نئے بجٹ سے قبل عوام کو خوش فہمیوں میں الجھا کر احتجاج کی راہیں مسدود کرنا کی پالیسی پر گامز ہیں ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک حسن اسلم اعوان نے بتایا کہ حکمرانوں کی ڈیڑھ سال کارکردگی،راعت یافتہ طبقے کو مزید مراعات دینے ، کابینہ میں توسیع اور وزیرو مشیروں کی تنخواہوں کئی گنا اضافہ کے گر گھومتی ہے پاکستان کے غریب اور متوسط طبقے کو کوئی ریلیف نہیں ملا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں