کسان گندم کی باقیات کو آگ نہ لگائیں ،یہ جرم ہے ،انجینئر نوید اقبال
کندیاں،میانوالی (نمائندہ دنیا،نامہ نگار ) اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے شہریوں کے نام خصوصی پیغام میں۔۔
کہا ہے کہ حالیہ گندم سیزن کے دوران آتشزدگی کے واقعات تشویشناک ہیں۔ مزید کہنا تھا کہ کسان گندم کی باقیات کو آگ نہ لگائیں بلکہ ہل چلا کر کھیت میں شامل کریں،باقیات کو آگ لگانا جرم ہے جس کی سزا جرمانہ اور قید ہے اور ایف آئی آر درج ہونے کی صورت میں قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر نوید اقبال نے ریسکیو افسران اور اہلکاروں کو آتشزدگی واقعات پر بروقت رسپانس کرنے ،ہمہ وقت تیار رہنے ،فائیر وہیکل اور دیگر فائیر فائٹنگ آلات تیار رکھنے اور آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے کسانوں میں آگاہی پیدا کرنے بارے ہدایات جاری کیں۔