ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کا سکول میں بچوں کو ہیلمٹ کی افادیت،ٹریفک قوانین کو لیکچر

 ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کا سکول میں بچوں کو ہیلمٹ کی  افادیت،ٹریفک قوانین کو لیکچر

میانوالی،کندیاں (نامہ نگار،نمائندہ دنیا ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی طیب علی شا ہ کی نگرانی میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے تحصیل پپلاں میں ٹریفک افسران کے ہمراہ جناح کڈز سکول پپلاں کے سٹوڈنٹس کو ہیلمٹ کی افادیئت،روڈ کراسنگ،لین ڈسپلن سے متعلق لیکچر دیا۔۔۔

علاوہ ازیں حافظ والہ روڈ پر موٹر سائیکل سواران کو روڈ سیفٹی،لائسنسنگ کیمپین، اور چالاننگ کیمپین سے متعلق آگاہ کیا، روزمرہ چنگچی رکشہ ڈرائیونگ لائسنس کیمپین کے سلسلہ میں مین بازار پپلاں چنگچی اسٹینڈ پر چنگچی رکشہ ڈرائیورز کو رکشہ ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بریفنگ دی۔ڈرائیورز کو بریف کیا گیا کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کی جانب سے رکشہ لائسنس کے حصول کا طریقہ کار رکشہ ڈرائیورز کی سہولت کے لیے آسان کر دیا گیا ہے جس میں بروز اتوار رکشہ ڈرائیونگ لائسنس حصول کے لیے مختص کر دیا گیا ہے تاکہ چنگچی رکشہ ڈرائیورز کی سکول ڈیوٹی متاثر نہ ہو اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا چنگچی رکشہ کا لرنر پرمٹ بنوائیں اور لرنر پرمٹ کی مدت پورے ہوتے ہی لائسنس کے حصول کے لیئے ڈرائیونگ سینٹر پر تشریف لائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں