بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کا عالمی ہفتہ 24 اپریل سے شروع

میانوالی (نامہ نگار )چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میانوالی ڈاکٹر محمد رفیق خان نے کہا کہ۔۔۔
دنیا بھر کی طرح ضلع میانوالی میں بھی بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کا عالمی ہفتہ 24 اپریل تا 30 اپریل تک منایا جا رہا ہے اور اس ہفتہ میں دو سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں اور اس بات کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا کہ اس ہفتہ حفاظتی انجکشن لگنے سے محروم نہ رہ جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سینٹر میانوالی میں ویکسینیٹرز اور ٹیموں کے ممبران کہ ایک سیشن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ تمام لوگ اس مہم کو کامیاب کرنے میں اپنا رول ادا کریں اور اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کو احسن طریقے سے سر انجام دیں تاکہ اس ہفتہ کے اختتام میں ہمارے ضلع میانوالی میں کوئی بھی بچہ ای پی آئی کا انجکشن لگنے سے محروم نہ رہ جائے ۔اور ہر بچہ کو 12 جان لیوا بیماریوں کے خلاف مدافعاتی انجیکشن ضرور لگائے جائیں پاکستان کے جن علاقوں میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم کامیابی سے جاری ہے وہاں پر نوزائدہ بچوں کی شرح اموات پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اس لیے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے ضلع میانوالی میں بھی اس مہم کو کامیاب بنائیں اور اپنے تمام ٹارگٹ 100 فیصد حاصل کریں۔ سیشن سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹیو سروسز ڈاکٹر میاں کاشف علی اور میڈیکل سپریڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر امیر احمد خان نے بھی خطاب کیا۔ سیشن کے اختتام پر ایک واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس کی قیادت سی ای او ہیلتھ میانوالی نے کی۔