تیز آندھی کے ساتھ بارش ،گرمی کم،موسم خوشگوار ہو گیا

تیز آندھی کے ساتھ بارش ،گرمی کم،موسم خوشگوار ہو گیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کے باعث کئی روز سے جاری شدید گرمی میں کمی اورموسم خوش گوار ہو گیا۔۔۔

 تفصیل کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا، جس کے باعث کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا اورجہاں موسم خوشگوار ہو گیا وہاں اکثر آبادیوں کی گلیوں اور سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہو نے سے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا، دوسری جانب مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے 70سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے شہر سمیت ضلع کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جبکہ صبح تک بجلی کی بحالی کا عمل جاری رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں