موٹر وے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ،ویڈیو اپ لوڈ ،یوٹیوبر’’ڈکی بھائی ‘‘کی عبوری ضمانت

موٹر وے پر ٹریفک قوانین کی خلاف  ورزی ،ویڈیو اپ لوڈ ،یوٹیوبر’’ڈکی  بھائی ‘‘کی عبوری ضمانت

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )موٹروے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ویڈیوز بناکر یوٹیوب پر ڈالنے کے مقدمہ میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔

 ایڈیشنل سیشن جج انعام الٰہی چو دھری نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی ، عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت تک پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ہے ذرائع کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کیں، جس پر تھانہ لکسیاں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں