شاہینوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا،ائیر کموڈورحسن فیصل

شاہینوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا،ائیر کموڈورحسن فیصل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاک فضائیہ نے اپنے ازلی دشمن بھارت کی جارحیت کا بھرپور منہ توڑ جواب دیا،شاہینوں نے دشمن کو انکے گھر میں جا کر 26 مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے۔۔۔

 دنیا کو حیران کر دیا،ان خیالات کا اظہار بیس کمانڈر مصحف ائیر بیس سرگودھا ائیر کموڈور حسن فیصل نے سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹریز کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد کی قیادت صدر سمال چیمبر محمد حسن یوسف کر رہے تھے ،جبکہ سینئرنائب صدر نثار علی ،نائب صدر جمیل اختر جامی، چیرمین فاونڈ بزنس گروپ ڈاکٹر امیتاز ڈوگر،امجد محمود بھٹی ،ملک عرفان حیدر،چویدری سکندر علی,غلام حیدر، ذیشان خالق ،فیصل شیخ، عدنان قریشی اور محمد تہور بلال اصغر بھی شامل تھے ،اس موقعہ پر بیس کمانڈر مصحف ائیر بیس سرگودھا ائیر کموڈور حسن فیصل نے کہاکہ ہندوستان نے جھوٹ اور بے بیناد پہلگام واقعہ کی بنا پر رات کی تاریکی میں جس طرح حملہ کیا اسکے ردعمل میں پاکستانی مسلح افواج نے جوابی آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘شروع کیا تو چند ہی گھنٹوں میں اپنے آپکو طاقت وار تصور کرنیوالے ازلی دشمن بھارت جنگ بندی کروانے کیلئے دوسرے کی منت سماجت کرنے لگا، آج دنیا پاک فضائیہ کو فضاؤں کی حکمران خطاب دے رہی ہے ،پاکستانی مسلح افواج جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے ، پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کسی بھی قسم کی آنچ آئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔قومی خودمختاری پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں