گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سونا،نقدی اور قیمتی سامان چوری

گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے  کا سونا،نقدی اور قیمتی سامان چوری

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) قریبی قصبہ حویلی میاں اللہ جوایا میں چوری کی ایک واردات نامعلوم چور ایک زمیندار سرفراز کی غیر موجودگی میں گھر کے تالے توڑ کر۔۔۔

 ڈھائی تولہ طلائی زیورات مالیتی 7 لاکھ 50 ہزار ، نقدی 2 لاکھ 70 ہزار روپے اور قیمتی سامان لے گئے تفصیل کے مطابق حویلی میاں اللہ جوایا کا رہائشی محمد سرفراز اپنی فیملی کے ہمراہ اپنے قریبی رشتہ داروں کی شادی میں گیا ہوا تھاجب واپس آیا تو دیکھا کہ گھر اور کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے نامعلوم چوروں نے کمروں کے تالے توڑ کر گھر کا صفایا کردیا نامعلوم چور جاتے ہوئے ڈھائی تولہ طلائی زیورات مالیتی 7 لاکھ 50 ہزار ، نقدی 2 لاکھ 70 ہزار روپے اور قیمتی سامان لے گئے پولیس تھانہ شاہ پور نے محمد سرفراز کی رپورٹ پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں