منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن

منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔۔۔

تھانہ ساجد شہید پولیس نے رضوان سے شراب 50 لٹر،تھانہ پھلروان پولیس نے بشیر سے چرس 01 کلو 640 گرام، پسٹل 30 بور، تھانہ صدر پولیس نے رضوان سے شراب 20  لٹر، گل شیر سے پسٹل30بور، حارث سے شراب 20 لٹر، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے آصف سے شراب 20 لٹر، لہن 40 لٹر، بھٹی، تھانہ بھیرہ پولیس نے وارث سے کلاشنکوف، بلال سے پسٹل30بور، تھانہ جھال چکیاں پولیس اکرام سے پسٹل30بور، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے بلال سے پسٹل30بور اور تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے امیر پسٹل30بور برآمد کر کے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں