کارپوریشن،ڈسٹرکٹ کونسل کے کروڑوں کے واجبات زیر التوا

سرگودھا( سٹاف رپورٹر)ڈی پی ڈی سی نہ ہونے کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل سرگودہا کے کروڑوں کے واجبات التوا کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔۔۔
جسے ان اداروں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ چار ماہ سے ٹی پی ڈی سی کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے کمرشل نقشوں کی منظوری نہ ہو سکی ہے جس سے ان فائلوں سے وصول ہونے والے اور بجٹ میں مختص ٹارگٹ کی وصولی میں کروڑوں کا شارٹ فال ا رہا ہے بلدیہ سرگودھا ذرائع کے مطابق 10 کروڑ سے زائد کی ریکوری منظوری نہ ہونی کی وجہ سے رکی ہوئی ہے اسی طرح ڈسٹرکٹ کونسل کے کروڑوں کے واجبات التوا میں پڑے ہیں ۔