گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ہائی سکو ل میں نئے پرنسپل کی تعیناتی ،اعزاز میں تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ہائی سکول سرگودھا کے سٹاف کی طرف سے نئے تعینات ہونیوالے سکول پرنسپل سید احتشام الحق ہمدانی کے اعزا ز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔۔۔
جس میں سٹاف کی جانب سے نئے پرنسپل کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ امید ظاہر کی گئی کہ نئے پرنسپل سکول کو بہترین اندا ز میں چلائیں گے ، سٹاف نے اپنی طرف سے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر سید احتشام الحق ہمدانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول کی بہتری اور سکول ڈویلپمنٹ فنڈز کے شفاف اور بہتر استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کو شش کی جائے گی انہوں نے اپنی طرف سے سکول فنڈ میں پچاس ہزار روپے کا عطیہ بھی دیا ۔