یونیورسٹی آف سرگودھا نے جدید ڈیٹا سنٹر کا افتتاح کر دیا

یونیورسٹی آف سرگودھا نے جدید ڈیٹا سنٹر کا افتتاح کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا نے جدید ڈیٹا سنٹر کا افتتاح کر دیا،اس سسلسلہ میں ڈاریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے اورڈیٹا سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اُن کے ہمراہ ڈائریکٹر آئی ٹی اشتیاق احمد گوندل، رجسٹرار وقار احمد، یونیورسٹی ڈینز اور انتظامی دفاتر کے سربراہان بھی موجود تھے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصرعباس نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیٹا سنٹرتعلیمی و انتظامی نظام کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مؤثر بنانے کی یونیورسٹی کی کوششوں کا حصہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں