غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والے 2ملزم گرفتار
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )تھانہ سٹی جوہرآباد نے بہن کے قتل میں ملوث محمد امیر اور دوست محمد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔۔
، ملزمان نے چند یوم قبل کدھی کے گاؤں کرپالکہ میں غیرت کے نام پر اپنی حقیقی بہن کو فائرنگ کر کے موت کی نیند سلا دیا تھا اورجرم کی پردہ پوشی کیلئے اتفاقیہ فائرنگ کا ڈرامہ رچا کر پولیس کو گمراہ کرنے کوشش کی تھی اور مقدمہ قتل کے اندراج کے بعد روپوش ہو گئے تھے ۔ پولیس نے مقامی عدالت سے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔