سی ای او صحت و آبادی کا پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کا معائنہ

سی ای او صحت و آبادی کا پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کا معائنہ

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی خصوصی ہدایت پر سی ای او صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے 26 مئی سے شروع ہونے والے پولیو راؤنڈ کیلئے یونین کونسل نوتک میں منعقدہ پولیو ٹیموں کے ٹریننگ سیشن کا معائنہ کیا۔۔

 ،سی ای او نے پولیو ورکرز کو پولیو راؤنڈ کے دوران مقررہ اہداف کی سو فیصد تکمیل یقینی بنانے کیلئے ٹریننگ سیشن سے بھرپور استفادہ کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں انہوں نے بی ایچ یو نوتک،مریم نواز شریف ہیلتھ کلینک یوسف شاہ اور آر ایچ سی بہل کا دورہ کرتے ہوئے طبی سہولیات،ادویات کی دستیابی،سٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا موقع پر جائزہ لیا۔سی ای او صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے آر ایچ سی بہل اور بی ایچ یو نوتک میں جاری ریویمپنگ کام کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ زمہ داران کو ری ویمپنگ ورک کے معیار کو عمدہ ترین بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں