ریت اور مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں شہریوں کیلئے عذاب

ریت اور مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں شہریوں کیلئے عذاب

شاہ پور (نمائندہ دنیا )ریت اور مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں شہریوں کیلئے عذاب بن گئیں، اڑنے والی مٹی اور گردو غبار سے شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے جبکہ متعلقہ حکام نے چپ سادھ لی۔۔۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔پنجاب حکومت نے مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کو بغیر ڈھاپنے لے جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے مگر شاہ پور اور گردو نواح میں ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیورز نے احکامات کو مذاق سمجھ کر ہوا میں اڑا دیا،متعلقہ حکام کی جانب سے قانون شکنوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ شہریوں نے کہا ہے کہ سرگودہا خوشاب روڈ سمیت شہروں کو آنے والی ہرسڑک پر ٹریکٹر ٹرالیوں کی بھر مار ہے ، ،جب ریت اور مٹی سے اوور لوڈ ٹرالیاں سٹرکوں سے گزرتی ہیں تو وہ سٹرکوں پر بہت سی ریت اورمٹی گراتی ہیں جس کی وجہ سے دوران ٹریفک سٹرکوں سے اڑنے والی مٹی اور گردو غبار اس حد تک ہوتی ہے کہ وہاں سے گزرنا مشکل ہو جاتا ہے اور اس وجہ سے شہریوں میں سانس کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریت اور مٹی کی ٹرالیوں کو قوانین کے مطابق لوڈ لے کر جانے کا پابند کیا جائے ، ہر ٹرالی پر ترپال لازمی ہونی چاہئے ، اور ان کے لائسنس چیک کئے جائیں تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں