بھارت جب بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا قوم مقابلہ کریگی : علما کرام

 بھارت جب بھی پاکستان  کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا  قوم مقابلہ کریگی : علما کرام

بھیرہ(نامہ نگار)مدرسہ عمر فاروق لال والی لوکڑی بھیرہ میں آپریشن بنیان المرصوص کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔۔۔

مولانا عثمان علی مولانا عبدالروف راشدی مولانا ظفر بلال چودھری اکرام اللہ سلیمی سکالر انتظار احمد اسد چودھری خالد محمود آرائیں ملک شیراز خان بلوچ و دیگر نے کہا کہ بھارت جب بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اس کا مقابلہ کرے گی ہماری بہادر افواج نے نہ صرف بھارت کی بدمعاشی کا منہ توڑ جواب دیا ہے بلکہ عالمی قوتیں ہمارے جوابی حملے سے ششدر ہو کر رہ گئی ہیں اگر بھارت نے پھر ایسی جارحیت کی تو اس کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا کانفرنس کے بہترین انتظامات پر مقررین نے حاجی محمد انور فواد اور چوہدری محمد اکرام کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں