مہذب معاشرے کی تخلیق میں بڑا کردار اساتذہ کا ہوتا ہے ،عطااللہ شاہین قریشی
کندیاں(نمائندہ دنیا )سماجی رہنما عطائاللہ شاہین قریشی نے کہا ہے کہ مہذب معاشرے کی تخلیق میں بڑا کردار اساتذہ کا ہوتا ہے جو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت دینے کا فرض بھی ادا کرتے ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔۔۔
مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک اساتذہ کے لیے بہترین معاشی و معاشرتی اقدامات اٹھاتے ہیں تاکہ معاشرے کی ترقی میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو انہوں نے سکولوں کی نجکاری ، لیو اینکیشمنٹ و پنشن میں کٹوتی جیسے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذید کہا کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اساتذہ کو مختلف اقسام کے معاشی مسائل میں الجھایا جا رہا ہے ایسے اقدامات معاشرے کی ترقی کے لیے زہر قاتل ہیں۔