کندیاں بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈآپریشن،سامان ضبط
میانوالی (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجازاعبدالکریم کا کندیاں بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈاپریشن۔
تفصیلا ت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پپلاں نے ٹاؤن کمیٹی کندیاں کے عملہ کے ہمرا ہ مین بازار کندیاں میں دوکا نوں کے سامنے تجاوز شدہ غیر قانو نی پختہ تھڑے مسمار کرا کر تجاوزشدہ ساما ن قبضہ میں لیکر ضبط کر لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حکو متی ویژن کے مطابق تجاوزات کے خلاف بلا تفریق اپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کندیاں سے ملحقہ علاقہ المعصوم چوک اور جر نیلی روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا جا ئے گااور دوران اپریشن تجاوزات شدہ ساما ن قبضے میں لیکر ضبط کر لیا جا ئے گا۔ انہوں ں نے تاجروں اور دوکا نداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی دو کا نوں کے سامنے سے رضا کارانہ طور پر تجاوزات کو ختم کر دیں بصورت دیگر سخت قانو نی کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔