جعلی پیروں اور عاملوں کو کھلی چھٹی، شہری شکنجے میں آگئے، جن نکالنے کے نام پر تشدد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومتی احکامات کے باوجود متعلقہ اداروں کی جانب سے پیروں فقیروں کی مختصر تعداد میں رجسٹریشن کے بعد نہ صرف گائیڈ لائن پر عملدرآمد روکدیا گیا۔۔۔
بلکہ جعلی پیروں کیخلاف اقدامات بھی مکمل ٹھپ ہو گئے ،ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے اس حوالے سے رپورٹ سول ایڈمنسٹریشن اور متعلقہ محکموں کیساتھ ساتھ صوبائی وزارت داخلہ کو ارسال کی گئی تھی جس پر حکومت نے لگ بھگ دو سو کے قریب جعلی عامل و پیروں کے کوائف اور دیگر تفصیلات انتظامیہ کو ارسال کر کے گائیڈ لائن جاری کی جس پر عملدرآمد ابتدائی کاغذی کاروائی کے بعد ہی ٹھپ ہو گیا جبکہ اب بھی سرگودھا کے شہری جعلی پیرو ں اور عاملوں کے شکنجے میں بری طرح پھنسے ہوئے ہیں،زیادہ تر پیر جن نکالنے کے نام پر تشددکا سہارا لیتے ، نوجوان لڑکیوں کو ورغلانا معمول ہے ، اسی طرح بعض آستانوں اورجعلی پیرو ں کی رہائش گاہوں کی نشاندہی کی گئی جہاں صرف مخصوص افراد ہی آتے ہیں ، لوگوں سے مرغوں، کالے بکروں اور دیگر مہنگی اشیا کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے ، بعض نے تومختلف نوعیت کے علاج کی آڑ میں بھاری ریٹ مقرر کر رکھے ہیں۔