انسداد پو لیو ، 16 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

 انسداد پو لیو ، 16 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر رانا محمد ریاض نے 26 مئی سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کے انتظامات بارے بتایا کہ چاروں اضلاع میں 16 لاکھ 39 ہزار 283 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

 مہم کے لیے 7 ہزار پانچ سو 92 ورکرز 320 یو سی ایم اوز اور ایک ہزار 367 ایریا انجارجز پر مشتمل 6 ہزار 969 موبائیل ، 424 فکسڈ اور 199 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ کمشنر نے سخت گرم موسم میں ورکرز کی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں