چوروں کی عید کی تیاریاں،کئی قربانی کے جانور لے اڑے

چوروں کی عید کی تیاریاں،کئی قربانی کے جانور لے اڑے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)عید قریب آتے ہی قربانی کے جانوروں کی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں باعث تشویش بننے لگیں۔

 تفصیل کے مطابق چوروں نے قربانی کے جانوروں پر ہاتھ صاف کرنا شروع کر دیئے اور سرقہ مویشی کی وارداتوں میں اضافہ باعث تشویش بننے لگا ہے ، بتایا جاتا ہے کہ لکسیاں کے مظہر حیات کا85ہزار روپے کا بکرا،نور پور کھوکھر کے محمد اشرف کا ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کا وہڑہ،9شمالی کے بیدار بخت کے تین لاکھ روپے مالیت کے تین بکرے ،88جنوبی سے آصف کا پچاس ہزار روپے مالیت کا بکرا،17جنوبی سے غلام مصطفی کے دو لاکھ روپے مالیت کے تین بکرے چوری کرلئے گئے ،متاثرین کی اطلاع پر مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں