سورج آگ برساتا رہا، شدید گرمی سے شہریوں کا برا حال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)منگل کے روز بھی سورج آگ برساتا رہا شدید گرمی کی وجہ سے شہریوں کا برا حال۔۔
، بازاروں میں دوپہر کے اوقات میں رش نہ ہونے کے برابر تھا گلیاں’ بازار’ محلے سنسان نظر آئے ،مشروبات کی فروخت عروج پر رہی ، بڑی تعداد میں لوگ نہروں میں نہا کر گرمی کی شدت کو کم کرنے میں بھی مصروف رہے جبکہ گرمی کی شدت کے پیش نظر مساجد میں لوگوں نے اﷲ کے حضور بارش کی دعائیں بھی کیں ۔