عید الاضحیٰ کے بعد شہریوں کی واپسی ،اوور چارجنگ کی شکایات

عید الاضحیٰ کے بعد شہریوں کی واپسی ،اوور چارجنگ کی شکایات

شاہپور صدر (نامہ نگار )عید الاضحیٰ اپنے گھروں پر گزارنے کے بعد شہریوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔۔

، اوور چارجنگ اور زائد کرائے وصول کرنے کی اطلاعات پر ڈی ایس پی ارشد گوندل ایکشن میں آ گئے ، انہوں نے مختلف شاہراہوں پر بسوں کی چیکنگ کی اور سواریوں سے کرایہ کے بارے میں دریافت کیا ، انہوں نے کہا کہ اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے اور ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے رہی ہے ، شاہپور پولیس ہر لمحہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں رہے گی۔اور کسی کو مسافروں سے زائد کرایہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں