کلورکوٹ بھکر روڈ پر ملانہ ڈگر کے قریب سڑک کی مرمت شروع

کلورکوٹ بھکر روڈ پر ملانہ ڈگر کے  قریب سڑک کی مرمت شروع

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا ) کلورکوٹ بھکر روڈ پر ملانہ ڈگر کے قریب روڈ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا اس روڈ پر بارشی پانی کیوجہ سے عوام کا گزرنا محال ہو جاتا تھا۔۔۔

 اس مسئلے کی توجہ جب مسلم لیگ نواز کے ضلعی صدر سابق ایم این اے عبدالمجید خان خنان خیل کو دلائی گئی تو انہوں نے عوام کے اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے حکومت سے فنڈز منظور کرائے اس گرانٹ سے بستی بلوچاں والی سے ملانہ ڈگر تک روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور اسی فیصد کام مکمل ہو گیا ہے بارشی پانی والی جگہ پر کنکریٹ روڈ بنایا جا رھا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں