برف کی قیمت میں چار گنا اضافہ شہری ٹھنڈے پانی کو ترسنے لگے

برف کی قیمت میں چار گنا اضافہ  شہری ٹھنڈے پانی کو ترسنے لگے

فاروقہ/سرگودھا(نمائندہ دنیا )شہری ٹھنڈے پانی کو بھی ترسنے لگے گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی برف کی قیمت میں چار گنا اضافہ کر دیا گیا۔۔۔

تفصیلات کے مطابق صاحب ثروت افراد جن کے گھروں میں فریج ہیں انھوں نے اپنے فریج قربانی کے گوشت سے بھر لئے جسکی وجہ سے برف کے کارخانہ مالکان نے برف کے بلاک میں چار گنا اضافہ کر دیا گذشتہ ہفتہ 650روپے میں ملنے والابلاک 2400روپے میں میں فروخت ہو رہا ہے غریب آدمی پہلے 20روپے کی برف خرید کر ایک مرتبہ ٹھنڈا پانی پی لیتے تھے اب پچاس روپے کی برف بھی نہیں دی جا رہی جبکہ انتظامیہ نے تا حال خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ شہریوں نے اے سی ساہیوال سے اپیل کی ہے برف مافیا کے خلاف بھی کاروائی کی جائے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں