صوبائی وزیر بلدیات نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی او کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات زیشان رفیق نے عیدالاضحی کے موقع پر سرگودہا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں مثالی صفائی انتظامات پر۔۔۔
سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سی ای او رانا شاہد عمران کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ اس سلسلے میں لاہور میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں سیکرٹری بلدیات راؤ شکیل احمد سمیت دیگر اعلیٰ افسران اور بلدیاتی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔