مستحق خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ادائیگی جاری

شاہپور صدر(نامہ نگار )تحصیل شاہپور میں مستحق خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سہہ ماہی قسط 13500کی ادائیگی کی جارہی ہے ۔
تحصیل شاہپور میں 16000 ہزار سے زائد رجسٹرڈ خواتین کو ادائیگی کے لیے سنٹر قائم کردیا گیا ہے ، نئی قسط کی ادائیگی کا عمل شروع کردیا گیا ہے ،ادائیگیوں کا عمل مزید تیز کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لانے جائے گئے یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر BISP شاہپور میمونہ رانا فیلڈ آفیسر عمران انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی ۔