2ماہ سے لاپتہ 85سالہ شہری کو تلاش کرکے ورثا کے حوالے کر دیا گیا

حیدرآباد تھل( نمائندہ دنیا )ضلع راجن پور سے دو ماہ قبل لاپتہ ہونے والے ضعیف العمر شخص کو منکیرہ پولیس نے تلاش کر لیا۔۔
تھانہ منکیرہ پولیس نے دو ماہ قبل کوٹ مٹھن ضلع راجن پور سے گم ہونے والے شخص مرید عباس بعمر 85 سال کو تلاش کر کے ور ثا سے ملوا دیا،لواحقین نے بھکر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔