ابتدائی تعلیم کا نظام جدید بنانے کیلئے نواز شریف سینٹرز آف ایکسیلنس قائم کرنے کا فیصلہ

سرگودھا (نعیم فیصل سے) حکومت پنجاب کی جانب سے سرگودھا سمیت صوبہ کے 10اضلاع میں نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔
ذرائع کے مطابق اس منصوبہ کا مقصد ابتدائی تعلیم کے نظام کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور بہتر بنانا ہے ،جس کا ابتدائی تجربہ لاہور میں کیا جا چکا ہے اور اب آئندہ مالی سال 2025-26کے تحت گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا،بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، گجرات اور قصورمیں نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ،جہا ں ایک متحرک اور متناسب ماحول فراہم کر کے بچوں کو مہارتیں سے روشناس کروانے کیساتھ ساتھ علم اور اقدار کی تربیت دی جائے گی ،گزشتہ روز سی ای او نوازشریف سینٹر آف ایکسیلنس فار ارلی چائلد ایجوکیشن کی جانب سے مذکورہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو موزوں عمارتوں کی نشاندہی کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایکسیلنس کے مراکز / پری اسکول محکمہ تعلیم کی عمارتوں یا کسی دیگر موزوں عمارتوں میں قائم کیے جائیں گے ،عمارت کا رقبہ 10-15 کنال ہونا چاہیے ، جامع رپور ٹ 7دنوں کے اندر ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ اس پر جلد از جلد ورک کر کے رپورٹ دیں۔