ڈی پی او خوشاب کی کھلی کچہری شہریوں کی شکایات اور مسائل کی سماعت ،احکامات جاری

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) ڈی پی او خوشاب نے ڈی ایس پی صدر سرکل کے دفتر میں کھلی کچہری لگائی اورمردو خواتین سائلوں کی شکایات و مسائل کی تفصیلی سماعت کی۔۔۔
اور ان کے ازالہ کیلئے موقع پر موجود افسران کو احکامات جاری کئے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او خوشاب قوقیر محمد نعیم نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت کھلی کچہریوں کے انعقاد سے پولیس اور عوام کے مابیں فصلوں کی خلیج سمٹ چکی ہے انشاء اﷲ خوشاب پولیس عوام کے تعاون سے جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل کا خواب پورا کرے گی ۔