1,400 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا،بھاری جرمانہ عائد

1,400 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا،بھاری جرمانہ عائد

میانوالی (نامہ نگار ) پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی نے دودھ چیکنگ مہم کے دوران 24,000 لیٹر سے زائد دودھ چیک، 1,400لیٹر ناقص دودھ تلف، 1 لاکھ 3ہزار روپے جرمانہ عائد۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی رضا الرحمن کی سربراہی میں میانوالی میں دودھ چیکنگ مہم کے دوران بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ دودھ کی دکانوں، ناکہ جات اور مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 123 دودھ یونٹس کا معائنہ کیا گیا۔دودھ کی دکانوں پر چیکنگ کے دوران 36 مقامات پر کارروائی کی گئی، جہاں 6,240 لیٹر دودھ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موقع پر ہی ملک ٹیسٹنگ کٹس کے ذریعے چیک کیا گیا۔ غیر معیاری، مضرِ صحت یا پانی ملا دودھ کے سیمپل موقع پر فیل ہونے پر 30,000 روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ۔اسی طرح ملک ریڈز کے دوران 87 مقامات پر دودھ فروشوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 84 کو پاس اور 3 کو فیل قرار دیا گیا۔ ریڈز کے دوران 18,600 لیٹر دودھ چیک کیا گیا، جبکہ 3 خلاف ورزیوں پر 73,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور مجموعی طور پر 1,400 لیٹر ناقص و مضر صحت دودھ موقع پر ہی تلف کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کا کہناتھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام کو خالص اور معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے چیکنگ کا یہ سلسلہ بلا تعطل جاری رکھے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں