ہر مسلم ملک کو تنہا کر کے آسان ہدف بنانا دشمن کا منصوبہ ہے ،مولانا انجینئر محمد سلیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی امیر جماعت اہلحدیث مولانا انجینئر محمد سلیم نے کہا ہے کہ۔۔۔
پوری امت مسلمہ کو اس نازک گھڑی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے اور صہیونی جارحیت کیخلاف یک زبان، یک جان اور یکجہتی کیساتھ میدان میں آنا ہوگا۔دشمن کا دیرینہ منصوبہ یہی ہے کہ ہر مسلم ملک کو تنہا کر کے اسے آسان ہدف بنایا جائے اور اسے داخلی و خارجی سازشوں کا شکار کر کے کمزور کیا جائے ایسے حالات میں مسلم حکمرانوں، دینی و فکری رہنماؤں، اور رائے عامہ پر اثر رکھنے والے تمام افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ دانشمندی، بصیرت اور جرأت کیساتھ ان سازشوں کا مقابلہ کریں اور امت کے اتحاد و دفاع کیلئے عملی کردار ادا کریں۔