کانسٹیبل حفیظ اللہ کی برسی پولیس افسروں کی قبر پر حاضری،فاتحہ خوانی ،سلامی پیش

کانسٹیبل حفیظ اللہ کی برسی  پولیس افسروں کی قبر پر  حاضری،فاتحہ خوانی ،سلامی پیش

میانوالی (نامہ نگار )میانوالی پولیس میں شہید ہونے والے غورنیانوالہ موسیٰ خیل کے رہائشی کانسٹیبل حفیظ اللہ کی برسی کے موقع پر میانوالی پولیس کے افسران نے شہید کی قبر پر حاضری دی۔۔۔،

 اور فاتحہ خوانی کی ،پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی ، قبر پر پھولوں چادر چڑھائی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر ڈی پی او میانوالی کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس ہمارے محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انکی قربانیوں کو ہم کسی صورت فراموش نہیں کر سکتے ۔ شہید کی برسی کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ شہداء کی فیملیز کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں