اسرائیل کی جارحیت مسلم امہ کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہے ، ذیشان اسلم

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع خوشاب کے صدر ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی۔۔
جارحیت مسلم امہ کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہے ۔ اسرائیل کی طرف سے ایران کے دفاعی ، جوہری مراکز پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ وہ اخبار نویسوں سے بات چیت کر رہے تھے ، اسرائیل کی طرف سے مسلسل اشتعال انگیزی ایران قیادت کے افراد کو نشانہ بنانا اور فلسطین میں جری مظالم سب امت مسلمہ کیلئے کھلی جنگ کے مترادف ہے ، ایران کا جوابی حملہ نہ صرف اسکی خود مختاری کا مظہر ہے بلکہ اسلام کے اصول و دفاع کے عین مطابق ہے ، مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا دین کا تقاضہ ہے ۔