48علماء،ذاکرین کے سرگودھا داخلہ پر 2ماہ تک پابندی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی حکومت کی جانب سے مختلف اضلاع کے 48علماء کرام اور ذاکرین کے سرگودھا میں داخلہ اور 22علماء کرام و ذاکرین کے تقاریر کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔
، اس حوالے سے ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کے اہم اجلاس میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کی سفارشارت پر غور کے بعد متفقہ طور پر تجاویز منظور کر لی گئیں، اور گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 48علماء کرام اور ذاکرین جو کہ جھنگ، فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں کے سرگودھا کی حدود میں دو ماہ کیلئے داخلہ پر پابندی عائد کر دی ، اسی طرح 22علماء کرام و ذاکرین جن کا تعلق ضلع سرگودھا اور بیرونی اضلاع سے بھی ہے کے اجتماعات میں شرکت اور تقاریر کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔