پسماندگی کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر گراس روٹ لیول پر کام شروع

پسماندگی کیخلاف ہنگامی بنیادوں  پر گراس روٹ لیول پر کام شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) این سی ایچ ڈی کا ناخواندگی کے خاتمے کے حوالے سے اہم اقدام، حکومت نے پسماندگی کے خاتمہ کے لئے ہنگامی بنیادوں گراس روٹ لیول پر ملک میں کام شروع کردیا ہے۔۔۔

 جس کے لئے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کو لیڈ آرگنائزیشن مقرر کرکے ملک بھر کی تمام یونیورسٹیز کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے کردار ادا کرنے کا پابند کیا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی مہر عمر دراز جھاوری کے مطابق این سی ایچ ڈی اور یونیورسٹی آف سرگودھا سمیت ملک بھر کی تمام یونیورسٹیز میں زیر تعلیم گریجویشن کے طلبہ خصوصاً اور دیگر پوسٹ گریجویشن، ایم فل کے زیر تعلیم طلبہ کو ایک اَن پڑھ کو تین ماہ میں خواندہ بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کا پابند کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں