سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی شراب برآمد ہونے پر 2افراد کیخلاف مقدمات درج

سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی  شراب برآمد ہونے پر 2افراد  کیخلاف مقدمات درج

شاہ پور (نمائندہ دنیا )سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج، پولیس تھانہ شاہ پور نے بکھر بار میں ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا ۔

تفصیل کے مطابق قصبہ بکھر بار میں ایک شخص محمد وسیم عباس اونچی آواز میں ڈیک چلارہاتھا جسے قابو کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔ دوران گشت پولیس تھانہ شاہ پور نے بکھر بار نہر کے قریب محمد عمران ولد محمد بخش کے قبضہ سے بیس لٹر شراب برآمد کر لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں