منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر19گرفتار

منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر19گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔۔۔

 تھانہ سٹی پولیس نے ملزم حسن سے شراب 15 لٹر، تھانہ فیکٹری ایریا نے اکمل سے شراب 20 لٹر، تھانہ بھلوال سٹی نے مہدی سے چرس 510 گرام،ندیم سے پسٹل30بور، تھانہ عطاء شہید نے عثمان سے شراب 10 لٹر، نوشیر سے پسٹل30بور، تھانہ میلہ نے قمر سے شراب 20 لٹر،مناظر سے پسٹل30بور، تھانہ مڈھ رانجھا نے نور سے چرس 560 گرام،رضا سے کلاشنکوف، تھانہ شاہ نکڈر نے عامر سے چرس 500 گرام،تھانہ ساہیوال نے صفدر سے چرس 840 گرام،تھانہ ترکھانوالہ نے ندیم سے چرس 510 گرام،تھانہ اربن ایریا نے وجاہت سے آئس 30 گرام،تھانہ بھیرہ نے فیصل سے پسٹل30بور، ارسلان سے پسٹل30بور،تھانہ جھال چکیاں نے الیاس سے پسٹل30بور، علی سے پسٹل30بور اور تھانہ صدر نے عبداﷲ سے پسٹل30بور برآمد کر کے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں