جوہرآباد:چار شراب فروش گرفتارگرفتار ، مقدمات درج

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈی پی خوشاب او توقیر محمد نعیم کے احکامات کی روشنی میں پولیس کی منشیات کے خلاف دبنگ کارروائیاں جاری ہیں۔۔
گزشتہ روز پولیس نے چار شراب فروش گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 66لٹر دیسی شراب برآمد کی ، پولیس ذرائع کے مطابق سٹی پولیس جوہرآباد نے 2افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 38لٹر جبکہ صدر پولیس نے 2منشیات فروشوں سے 28لٹر شراب برآمد کی ہے ،چاروں ملزمان کیخلاف شراب فروشی کے الزام میں متعلقہ تھانوں میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات در ج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔