محرم الحرامـ:خیبر پختونخواہ سے پنجاب داخلے کے راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر مشتبہ افراد کے صوبہ خیبر پختونخواہ سے پنجاب میں داخلے کو روکنے کے لئے چیکنگ کے ۔۔
نظام کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اس ضمن میں عارضی چیک پوائنٹس کے ذریعے ضلعی پولیس اور پٹرولنگ پولیس کا عملہ عاشورہ تک شفٹوں میں ڈیوٹیاں دے گا جبکہ رات کے اوقات میں نگرانی کے عمل کو مزید موثر بنانے کیلئے اضافی نفریاں بھی تعینات کی جائے گی تا کہ کوئی بھی مشکوک شخص یا گاڑی ان راستوں کے ذریعے پنجاب میں داخل نہ ہو سکے ۔ واضح رہے کہ محرم الحرام میں امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے ضلعی حکومتوں کی طرف سے خصوص اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ضلعی نمائندے مجالس اور جلوس نکالنے والوں اور امن کمیٹیوں کے ارکان سے بھی سے رابطے کر کے امن و امان کے حوالے سے اقدامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں تاکہ محرم الحرام کے دوران امن برقرار رکھا جا سکے ،بجلی کی ملسلسل فراہمی اور سڑکوں کے پیچ ورک کے حوالے سے بھی خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔