پنجاب ٹیچرز یونین ضلع کا اجلاس ،بجٹ میں ناانصافی پر بحث،احتجاج کا لائحہ عمل مرتب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین ضلع کا اجلاس زیر صدارت سرپرست اعلیٰ محمد شعبان بھٹی منعقد ہوا۔۔۔
اجلاس میں ڈاکٹر باسط بھٹی، اقبال توقیر، سکندر حیات، ذوالفقار علی، عمران فرقان، صدر ایس ای ایس حافظ محمد اشفاق، فہد حسن بھٹی، رانا ساجد، عدیل رضا، مصدق علی، صداقت حسین، مسعود شاہ، محمد اکرم جوئیہ ، گلزار حسین سمیت کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی، جس میں پنجاب بجٹ میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہونے والی نا انصافی پر بحث کی گئی، اور احتجاج میں شرکت کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا، اس موقع پر شرکاء کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاق کے مطابق تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ پنجاب کے ملازمین کا حق ہے ، جسے فوری طور پر وفاق کے مطابق منظور اور ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے ۔