ن لیگ نے انتقامی سیاست کو دفن کر دیا،توجہ ملکی استحکام اور خوشحالی پر مرکوز:شازیہ بانو

ن لیگ نے انتقامی سیاست کو  دفن کر دیا،توجہ ملکی استحکام اور  خوشحالی پر مرکوز:شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین شازیہ بانو نے کہا ہے کہ۔۔۔

 مسلم لیگ ن کی قیادت نے انتقامی سیاست کو دفن کر کے صرف ملکی استحکام اور خوشحالی کی طرف اپنی توجہ مرکوز کر کے ملک کا کھویا ہوا وقار بحا ل کیا ہے ،وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور و ز یر اعلیٰ مریم نو ازشر یف کی ملکی ،جمہوری ،آئینی اورعوامی خد ما ت تاریخ کا سنہرا اور درخشندہ باب ہے جو مدتوں مثال رہے گا،وہ ہر طریقہ سے عوا م کو ریلیف کی فراہمی اور بہتری کیلئے کام کر ر ہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ بلا شبہ ستھرا پنجا ب پر و گر ا م سرگودہا سمیت صو بہ بھر میں صفا ئی کی صورتحا ل مثا لی بنا نے کے سلسلہ میں کا ر گر ثا بت ہو ر ہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں