محرم الحرام:نیاز کی تقسیم فوڈ اتھارٹی کی اجازت سے مشروط

 محرم الحرام:نیاز کی تقسیم فوڈ اتھارٹی کی اجازت سے مشروط

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن کی طرف سے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ۔۔۔

محرم الحرام کے جلسے جلوسوں اور مجالس میں نیاز وغیرہ کی تقسیم متعلقہ فوڈ اتھارٹی کی اجازت سے مشروط کی گئی ہے تاکہ نیاز کی آڑ میں کوئی تخریبی عناصر اپنے مذموم مقاصد حاصل نہ کرسکیں ضلعی افسران کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ جلوس اور مجالس میں آنیوالے افراد کی ٹوپی اور چادر وغیرہ اتار کر مکمل جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیں ،جلوس اور مجالس کے منتظمین کو بھی پابند بنایا جائے کہ وہ عزا داران کو اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ جامہ تلاشی کے وقت ڈیوٹی پر مامور افراد سے مکمل تعاون کریں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں