ایس او ایس چلڈرن ویلیج 49ٹیل میں شجرکاری مہم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کیتھولک بوائز ہائی سکول کے زیراہتمام SOSچلڈرنزویلیج 49 ٹیل میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگائے گئے۔۔۔
اس موقع سکول کے وفد نے SOS چلڈرنزویلج کی ڈائریکٹر کشور درانی نے بھی خصوصی ملاقات کی۔ محترمہ کشور درانی نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور موسمی تبدیلیوں سے ہم سب بخوبی آگاہ ہیں ’ شجر کاری ملک و ملت کیلئے وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے ’تمام شہریوں کو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے حصہ کا پودا ضرورلگائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک بہترین ماحول میسر آ سکے ۔