ایکسائز عملہ چھٹی کے روز متحرک، 5 شہریوں میں 100 جائیدادیں سیل کر دی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ ایکسائز چھٹی کے روز بھی متحرک رہا ،ای ٹی اوز نے سرگودھا ، بھیرہ، بھلوال ، جھاروں ، شاہ پور میں 100 سے زائد پراپرٹیز کو سیل کردیا گیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسا ئر پنجاب کے حکم پر سرگودھا سمیت صوبے بھر میں ایکسا ئز دفاتر اتوار کے روز چھٹی کے باوجود معمول کے مطابق کھلے رہے اور تمام سرکل انسپکٹران کے علاوہ دیگر عملہ بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتا رہا،ای ٹی او ایکسائز محمد عارف قادری گزشتہ روز الصبح مختلف انسپکٹران کے ہمراہ ان کے متعلقہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں پراپرٹی سیل ہیں انہوں ے انسپکٹرز کو سختی سے ہدایت کی کہ اگر مالکان نے جلد از جلد سرکاری ٹیکس جمع نہ کروائے تو انکی جائیداد کے قرق کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا،ڈیفالٹرز افراد کی سربمہرپراپرٹی کو خود ڈی سیل کرنیوالوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گئے ،تاکہ مستقبل میں وہ کار سرکار میں مداخلت نہ کریں،ای ٹی ڈیفالٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اتوار کے دن تقریبا 5 لاکھ 50 ہزار روپے کا سرکاری ٹیکس بھی جمع ہوا ہے ۔