بابا بوٹے شاہ کے 62 ویں عرس کی 3روزہ تقریبات عروج پر پہنچ گئیں
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جوہر آباد کے نواحی گاؤں چک نمبر47ایم میں معروف روحانی شخصیت بابا بوٹے شاہ کے 62 ویں عرس کے موقع پر۔۔۔
سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چو دھری رضوان مختار رندھا واکی زیر نگرانی منعقدہ3روزہ میلہ کی تقریبات عروج پر پہنچ گئیں ، میلہ کے دوسرے روز کی تقریبات میں وفاقی پالیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا ، معزز مہمان خصوصی انجینئر گل اصغر بگھور جب پنڈال میں پہنچے تو ان کا گونجدا ر نعروں سے استقبال کیا گیا اور ان کی پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، انجینئر گل ا صغر بگھور نے کہا کہ میلے ٹھیلے ہماری تہذیبی و ثقافتی روایات کے امین ہیں ۔