کمشنر سرگودھا سے تاجروں کے نمائندہ وفد کی ملاقات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان سے سرگودہا کے معروف تاجروں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔۔۔
جس کی قیادت ناصر سہگل اور نعیم کپور نے کی۔ ملاقات میں ڈی جی پی ایچ اے محمد ارشد، سی او میونسپل کارپوریشن ماجد بن احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے ۔کمشنر سرگودہا جہانزیب اعوان نے تاجروں کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے حکومتی اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے وسط میں گول چوک ، سٹی روڈ اور کچہری بازار کو ماڈل طرز پر بنانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔