کسانوں میں مفت گرین ٹریکٹر تقسیم کرنے کی پروقار تقریب

کسانوں میں مفت گرین ٹریکٹر تقسیم کرنے کی پروقار تقریب

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیادہ گندم اُگاؤ منصوبہ کے تحت محکمہ زراعت توسیع میانوالی کے زیرِ اہتمام کسانوں میں مفت گرین ٹریکٹر کی تقسیم کے سلسلہ میں نجی شادی ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم این اے انعام اللہ خان نیازی، سابق ایم پی ملک فیروز جوئیہ تھے ۔ جبکہ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کی۔تقریب میں 34 خوش نصیب کسانوں میں مہمانان خصوصی نے گرین ٹریکٹر کی چابیاں تقسیم کیئں۔اس موقع پر مہمانان گرامی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات بروئے کار لارہی ہیں اور کسانوں کو میرٹ پر جدید زرعی مشینری فراہم کی جارہی ہیں تاکہ زراعت کے شعبہ میں جدت لاکر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انھوں کہا کہ حکومت پنجاب کا زراعت کے شعبہ کی ترقی پر خصوصی فوکس ہے جس کی واضح مثال کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر، سولر ٹیوب ویل سکیم سمیت دیگر بے شمار فلاحی منصوبے شامل ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع سرگودھا ڈویژن چوہدری شاہد حسین نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میانوالی کے 800 کسانوں نے گرین ٹریکٹر کے حصول کیلئے آن لائن اپلائی کیا تھا جن میں سے 34 خوش نصیب کسان بذریعہ قرعہ اندازی کامیاب قرار پائے ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ایک ٹریکٹر کی مالیت 24 لاکھ 28 ہزار روپے ہے جو حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کو مفت دیا جارہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں