جلوسوں کے روٹس کی صفائی ، ہسپتالوں میں ڈاکٹر،عملہ الرٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر اداروں کے ایڈمنسٹریٹو افسر و ملازمین کی بڑی تعداد ۔۔۔
حاضر رہی،صبح ہی جلوسوں کے روٹس کی صفائی کا عمل شروع کر دیا گیا، انتظامی افسران ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم سے ملنے والی ہدایات پربھی عملدرآمد کرتے رہے جبکہ اسی طرح محرم الحرام میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں سمیت تمام عملہ ہائی الرٹ رہا۔